Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ : نان سیلری بجٹ اتھارٹیز کے اکاؤنٹس میں منتقل
تین ارب 73 کروڑ کا نان سیلری بجٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے اکاونٹس میں کردیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ پنجاب بھر کے 36 اضلاع کے سکولوں کے لئے تین ارب 73کروڑ روپے کا نان سیلری بجٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے اکاؤنٹس میں منتقل کردیاگیا ہے۔
ملتان کو 11کروڑ 20لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں ۔
تمام سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد سے جلد یہ رقم سکولوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کریں ۔