ایمپلائز یونین زکریا یونیورسٹی: ملک صفدر اور رانا مدثر نے خدمت کرنے کا حلف اٹھا لیا

ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے نو منتخب عہدیداران نے اپنے عہدو ں کا حلف اٹھالیا ۔
مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے نومنتخب ایسوسی ایشن کے صدر ملک صفدر حسین ، سینیئر نائب صدر صدیق خان بلوچ، نائب صدر ملک آصف رضا، جنرل سیکرٹری رانا مدثر مشتاق، پریس سیکرٹری ملک عبداللہ وینس، فنانس سیکرٹری ملک رفاق علی اعوان ، سیکرٹری سپورٹس سید مسعود الحسن ، جوائنٹ سیکرٹری حاجی اعجاز احمد ہنجرا اورمجلس عاملہ کے اراکین ملک سرفراز ، عامر خان ، ملک حسنین بوسن، محمد امین سومرا، محمد یونس سومرا، رانا جمشید اقبال ، رانا دلشاد احمد، عدیل ظفر کھوکھر، حاجی الطاف حسین ، رانا محمد وسیم، محمد عامر حنیف لودھی، حاجی محمد خان چانڈیہ سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر ملک صفدر حسین اور جنرل سیکرٹری رانا مدثر مشتاق نے کہاکہ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ یونیورسٹی کے گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اٹھائے ۔ انہو ںنے کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ کے تعاون سے اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی خاص شفقت کے باعث سینکڑوں ڈیلی ویجز ملازمین مستقل ہوئے۔ اور ہماری یہ خواش ہے کہ فی الوقت یونیورسٹی میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین کو بھی فوری مستقل کیاجائے اور ملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم کیاجائے ۔
تقریب سے رجسٹرار صہیب راشد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور انتظامیہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ اور میں توقع کرتا ہوں کہ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے۔
وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے نومنتخب ارکان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ ملازمین یونیورسٹی کا اثاثہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے ،انہو ں نے کہا کہ میں توقع کرتا ہوں کہ عہدیداران یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات کوشاں رہیں گے اور مل کر اس ادارہ کے لیے کام کریں گے۔
تقریب میں کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ، ڈاکٹر محمد ریاض، ڈاکٹر سعید اختر شیخ، ڈاکٹر مقرب اکبر ، ڈاکٹر ارسلان صدیقی، ملک خلیل کھور، زاہد اقبال، ڈپٹی رجسٹرار اے ڈی عامر اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آخر میں وائس چانسلر نے ایسوسی ایشن ممبران اور الیکشن کمشنر کو شیلڈ دی۔



















