Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ٹیچرز یونین ضلع ملتان کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

پنجاب ٹیچرز یونین ضلع ملتان کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، مرکزی صدر پنجاب ٹیچرزیونین پنجاب حافظ غلام محی الدین نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا ۔

جن میں تحصیل سٹی و تحصیل صدر کے عہدیداران شامل تھے، جو کہ صدر میاں محمد شفیق کمبوہ،سینیئر نائب صدر محمد عرفان غوری،نائب صدور راؤ سلیم اختر،چوہدری محمد حنیف،جاوید اقبال،جام محمد اسلم،محمد افضل خان،محمد ارشد،میاں مظہر مہے،ملک سجاد احمد کھوکھر،جنرل سیکرٹری محمد اسلم وٹو،ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید ارشاد حسین شاہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رانا شوکت علی،جوائنٹ سیکرٹری رانا عبداللہ،فنانس سیکرٹری ساجد علی،ڈپٹی فنانس سیکرٹری محمد ابوبکر،سیکرٹری اطلاعات میاں طیب احمد بودلہ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات راؤ واصف جاوید،میڈیا کوارڈینیٹر ملک اللہ دتہ،میڈیا آرگنائزر حسیب ارشد،آڈیٹر اول حاجی خلیل الرحمن،آڈیٹر دوم طاہر حسین شامل تھے تحصیل سٹی کے عہدیداران صدر رانا وسیم ربانی،سینیئر نائب صدر قمر اقبال،نائب صدور حافظ فرحان علی،محمد عمران مرزا،حافظ سکندر سہیل،محمد ندیم،جنرل سیکرٹری محمد عزیز ظفر،سیکرٹری اطلاعات محمد کاشف تھہیم،جوائنٹ سیکرٹری محمد ظفر،فنانس سیکرٹری محمد ابوبکر،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد نوید شامل تھے۔

تقریب حلف برداری کے مہمانان خصوصی حافظ عبدالناصر،اعزاز احمد جوئیہ،شوکت شیروانی،خالد جاوید سنگھیڑا،سید قیصر عباس بخاری،میاں طارق سلطان گورائیہ،اسلام نوید مرزا،سید مجاہد زیدی،خالد عالم سمیت مرد و خواتین اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر حافظ غلام محی الدین نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نومنتخب عہدیداران حلف کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے تنظیمی تعلیمی اور تدریسی فرائض با احسن ادا کریں میاں محمد شفیق نے مرکزی قیادت کو پنجاب ٹیچرز یونین ملتان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ہم اساتذہ کے وسیع تر مفاد کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے اور کرپشن کی بیخ کنی کریں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button