سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

سینئر سٹاف ایسوسی ایشن ضلع ملتان کے نو منتخب صدر راؤ قمر اقبال، سینئر نائب صدر ملک محمد فیاض،نائب صدر ومحمد علی، سعدیہ نہال قریشی، جنرل سیکرٹری عابد کبیر شاہ، سیکرٹری معاون ظفر اقبال، ثمینہ اسلام، سیکرٹری نشرو اشاعت علی احمد قریشی، فنانس سیکرٹری محمد اشفاق نواز، حاجرہ بی بی سے شمشیر احمد خان ایجوکیشن نے حلف وفاداری لیا۔
تقریب حلف وفاداری سے خطاب کرتے ہوئے شمشیر احمد خان ایجوکیشن نے کہا کہ طلبہ و طالبات کے بہتر مستقبل کے لیے استاد سیڑھی کا کام دیتے ہیں، یہی استاد تعلیم اداروں میں اپنے فرائض انجام دیکر طلبہ و طالبات میں اعلی تعلیم حاصل کرکے اپنے ملک و قوم کی خدمت کرنے کا جزبہ پیدا کرتے ہیں پھر یہ طلبہ و طالبات اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد پروفیسر، ٹیچرز، انجینئر،ڈاکٹر،سائنسدان بن کر ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں۔
اس موقع پر شیخ رفیق، ڈائریکٹر قمر لودھی،راؤ جاوید رفیق، صدر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ریاض احمد آصف،پرنسپل عابد فرید بزدار،جنرل سیکرٹری ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن تصدق حسین،سینئر ہیڈ ماسٹر بنوازخان، رانا محمد اکرم نے شریک تھے۔




















