Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی ملتان کا تعزیتی اجلاس

آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی ملتان کا تعزیتی اجلاس ایسوسی ایشن کے صدر رانا جنگ شیر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ل، جس میں جنرل سیکرٹری خلیل احمد کھور، انفارمیشن سیکرٹری سید شہزاد علی شاہ، شیخ محمد عمران، ندیم اعظم، عظمت علی، کامران تصدق، مظفر احمد، محمد فاروق اور دیگر عہدیداروں و ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران فیصل اکرام، اسسٹنٹ رجسٹرار، اور فرزانہ گل، لائبریرین، کے والدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا مغفرت اور فاتحہ خوانی کی گئی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔

بعد ازاں اجلاس میں ایک فیکلٹی ممبر کی جانب سے ڈپٹی ٹریزر کے ساتھ مبینہ بدتمیزی کے واقعے پر شدید مذمت کی گئی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات ادارے کے نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ماحول کے منافی ہیں۔

ایسوسی ایشن نے وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری اور شفاف انکوائری کروائی جائے اور ذمہ داران کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ملازمین کے وقار، حقوق اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button