Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر

پی سی بی نے پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا، علیم ڈار اور احسن رضا ون ڈے سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
ٹی ٹوینٹی سیریز میں آصف یعقوب، فیصل آفریدی، راشد ریاض اور شوزب رضا امپائرنگ کریں گے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو راولپنڈی میں شیڈول ہیں، جبکہ 5 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوینٹی سیریز 25 ستمبر سے لاہور میں کھیلی جائے گی۔
ون ڈے سیریز کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تیاریاں جاری ہیں، ون ڈے میچز کے لیے 4 پچز تیار کی گئی ہیں، گراؤنڈ میں 25 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 10 اور 11 ستمبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گی جس کے لیے سیکیورٹی سمیت ہر طرح کے انتظامات بہترین انداز میں کیئے جا رہے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم بھی اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button