جامعہ زکریا: اوکیر سازی کے فن پاروں کی نمائش
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کالج آف آرٹس میں اوکیر سازی کے فن پارو ں کی نمائش کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی اور جسٹس الطاف ابراہیم قریشی نے آرٹ گیلری ملتان کالج آ ف آرٹس میں کیا، جس میں 3-D انسٹالیشن کو ریگیٹڈ شیٹ کے فن پارے بھی شامل تھے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے طلباء کے کام کو سراہا اور ملتان کالج آف آرٹس کو اپنے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔پرنسپل ڈاکٹر صوفیہ عمر نے کالج کے دیگر معاملات کے متعلق وائس چانسلر کو مطلع کیا۔
اس موقع پر کالج کے تمام فیکلٹی ممبران اور طلباء نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔
کالج آف آرٹس اپنے آئے روز کی نمائشوں اور طلباء کے آرٹ ورک کی بہتر انداز میں تشہیر کی وجہ سے یونیورسٹی کے باقی شعبہ جات کی نسبت انفرادی حیثیت اختیار کر گیاہے۔
مہمان گرامی میں نذر کاظمی ، ڈاکٹر نوید عدنان ، عبدالسلام آصف بھی شامل تھے.