Breaking NewsEducationتازہ ترین
نویں اور دسویں کے کلاسز میں رواں برس پرانی کتابیں پڑھائی جائیں گی
پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے طلباء وطالبات کےلئے مطالعہ پاکستان اور اسلامیات کے پرچوں کی نئی سکیم لانچ کی تھی، تاہم کتب ک بروقت تیاری نہ ہونے پر پرانا سلیبس برقرار رکھا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامیات کو کلاس نہم اور مطالعہ پاکستان کو صرف کلاس دہم میں پڑھائے جانے پر تفصیلی بحث کے بعد یہ متفقہ فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ اس وقت نئی کتاب جاری کرنا انتہائی مشکل ہے، لہذا اس سال طلباء و طالبات دونوں کتابیں پڑھیں گے جبکہ اگلے سال اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کی نئی کتاب جاری کر کے 100,100 مارکس کا الگ پرچہ لیا جاۓ گا۔
جس کے بعد اس سے پہلے جاری کردہ نوٹیفیکیشن تمام بورڈز نے متفقہ طور پر منسوخ کر دیے ہیں، اب طلباء اس سال کلاس نہم میں اسلامیات اور مطالعہ پاکستان دونوں کتابیں پڑھیں گے۔