اساتذہ کے تبادلوں کی پالیسی میں تبدیلی، سابق ریکارڈ بھی چیک ہوا کرےگا

2023 میں اساتذہ کے تبادلوں کےفیز میں نئی پالیسی اپلائی کی جائے، جسمیں اساتذہ کا نا صرف تمام ریکارڈ چیک ہوگا، بلکہ انکےتبادلوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا جائےگا ۔
آئندہ سال ٹرانسفر فیز میں اساتذہ کے تبادلوں کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک ہوگا۔
اساتذہ کے تبادلوں کا سابقہ ریکارڈ سکول انفارمیشن سسٹم پر آن لائن دستیاب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔
سکولوں میں اساتذہ کے ٹرانسفر پالیسی میں ترمیم کردی گئی
ایک سکول میں سال سے کم عرصہ گزارنے, ویڈلاک پر ایک سے زیادہ بار تبادلہ کروانے والے بھی تبادلے نہیں کرواسکیں گے۔
کمیٹی ٹیچر کے کی سکرونٹی کرنے کے بعد تبادلہ کی درخواست منظور کرے گی۔
ٹرانسفرپالیسی میں ٹرانسفر میں میرٹ پر پہلے نمبر پر آنے والے اساتذہ کی درخواست کو سکروٹنی کمیٹی مسترد نہیں کر سکے گی۔
سکروٹنی کمیٹی کی جانب سے مسترد کرنے پراساتذہ ضلعی کمیٹی کو اپیل کرسکیں گے۔
اساتذہ کی جانب سے اپیل تین روز میں جمع کی جا سکے گی۔
ضلعی کمیٹی 7 روز میں اپیل پر فیصلہ کرکے اساتذہ کو آگاہ کرے گی۔
ٹرانسفر پالیسی میں مذکورہ شق کو شامل کرنے کے لئے وزیراعلی کو سمری بھی بھجوا دی گئی ہے۔


















