ملتان کے سکولوں میں کورونا ، 15بچے شکار ، ایک سکول بند کر دیا گیا، تفریحی دوروں پر پابندی

کورونا نے ملتان کے سکولوں میں پنجے گاڑڈ لئے ، مزید طلبا وطالبات کو شکارکرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایم سی ہائی سکول چوک رشید آباد میں 9 طلباء اور ایک نائب قاصد کا کورونا پازیٹو آگیا ،جس کے بعد اس سکول بند کردیا۔
جبکہ رفاع عام سکول میں کورنا کی ویکیسی نیشن جاری ہے ، اب تک تین طلبا کورونا کا شکار ہوچکے ہیں ۔
اسی طرح ولایت آباد گرلز ہائی سکولز کی تین طالبات کو رونا پازیٹو ہوگیا ، جس کے بعداس کلاس کو معطل کردیاگیا جبکہ دیگر کلاسز کی طالبات کے ٹیسٹ جاری ہیں ۔
اس بارے میں ڈی ای او سکینڈری شیخ رفیق نے بتایا کہ سکولوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں این سی او سی کو آگاہ کردیا گیا ہے ، اور ان کی ہدایت پر کلاسز اور سکول کو ایک ہفتے کےلئے بند کردیاگیا ہے ، کورونا کی صورتحال کو قریب مانیٹر کیا جارہا ہے ۔
تمام سکولوں کو نئی ہدیا ت جاری کردی گئیں ،تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے تفریحی دوروں پر پابندی لگادی گئی ہے، اس صورتحال میں کسی ایڈونچر کی اجازت نہیں دی جاسکتی، خلاف ورزی کی صورت میں تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
علاوہ ازیں تمام سکولوں میں ماسک لگانا لازم قرار دے دیاگیا ہے، اورگیٹ پر ہر کلاس روم میں سینٹی ٹائزر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ، کورونا انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے مانیٹرنگ ٹیمیں بھیجی جائیں گی ۔



















