ایک روزہ فوڈ اینڈ سیکورٹی کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

بہاء الدین ز کریایونیورسٹی ملتان انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایک روزہ فوڈ اینڈ سیکورٹی کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد دو آبہ فائونڈیشن ، ایف ڈی او ، ڈبلیو ایچ ایچ کے اشتراک سے ہوا۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہاکہ زندہ رہنے کے لیے خوراک کی بہت اہمیت ہے، اور بیلنس خوراک کے لیے ہمیں راہنمائی کی ضرورت ہے۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید اختر نے کہاکہ ڈیپارٹمنٹ اپنا تعاون سول سوسائٹی دوآبہ فائونڈیشن اور فارمر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر جاری رکھے گا۔
اس ورکشاپ کا مقصد ڈبلیو ایچ ایچ کے تعاون سے جاری منصوبہ سے کیاگیا ۔ انہوں نے بتایاکہ اس ورکشاپ میں ضلع مظفر گڑھ اور ضلع ملتان سے مختلف محکموں سے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
انہوں نے کہاکہ ورکشاپ کا مقصد جاری منصوبہ جات کی اب تک کی کامیابیوں کا بتانا تھا اور آئندہ کے لیے کام میں بہتری کے لیے تجاویز لینی تھیں۔
ایڈیشنل سیکرٹری زراعت سید نور عالم نے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم سب سٹک ہولڈرز کو اکٹھے مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ ہم سب ملک کر فوڈ اینڈ نیوٹریشن سیکورٹی پر قابو پاسکیں۔ غلام مصطفے ایف ڈی او نے کہاکہ سول سوسائٹی کا کام حکومتی اہداف کو حاصل کرنے میں معاونت کرنا ہے۔
وجاہت احمد ڈبلیو ایچ ایچ نے کہاکہ ہم مقامی اداروں کے ساتھ ملک کر زیرہ ہنگر پر کام جاری رکھیں گے۔لان پراجیکٹ کے حوالے سے مظفر اقبال اور محمد عثمان واہلہ نے تمام شرکاء کو بریفنگ دی۔ورکشاپ میں ڈاکٹر محمد ریاض ، ڈاکٹر طارق اسماعیل ، سی ای او ہیلتھ سید علی مہدی نے بھی خطاب کیا۔
ورکشاپ میں وجاہت احمد ، محمدبلال ، غلام مصطفے نے بھی شرکت کی، اور ورکشاپ میں کچن گارڈنگ اور زمین کی زرخیزی کے حوالے سے سیشن ڈلیور کیے گئے۔
آخر میں تمام معزز مہمان گرامی میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔



















