زرعی یونیورسٹی میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں سمارٹ کلائمیٹ واٹر اور فرٹیلائزر انٹیلی جنس سسٹم فار کاٹن اور گندم کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔
ورکشاپ کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی تمغہ امتیاز نے کی ، جبکہ ورکشاپ کے انٹرنیشنل گیسٹ سپیکر چانگ روی چائنہ سے اور ملائیشیا سے محمد رفیق تہا تھے ۔
چین سے تعلق رکھنے والے گیسٹ سپیکر پروفیسر چانگ روی نے شرکاء کو کپاس کی صورتحال بارے آگاہ کیا، اور بتایا کہ چائنہ کس طرح کی ٹیکنالوجی کے استعمال سے وہاں کے کسانوں کی رہنمائی کر رہا ہے اور کیسے زراعت میں جدت لا رہا ہے ۔
ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے گیسٹ محمد رفیق تہا نے خطاب کرتے ہوئے ماحول کے متعلق ماڈلز پر بات کی اور اس کے استعمال سے کپاس اور گندم میں کس طرح بہتری لائی جا سکتی ہے اور ملائیشیا کس طرح اس کو بہتر بنا رہا ہے ۔
ڈائریکٹر کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر صغیر احمد نے پاکستان میں کپاس کی صورتحال پر تفصیلی بات کی پاکستان میں کپاس کو کس طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے اور ان کا حل کیا ہے ۔
ورکشاپ کے دوسرے سیشن سے ڈاکٹر حبیب الرحمان اور ڈاکٹر سیف الرحمن زرعی یونیورسٹی ملتان نے شرکاء کو ٹریننگ دی دونوں ٹرینرز نے کپاس اور گندم میں ماحول کا ڈیٹا اور مختلف ماڈلز استعمال کرتے ہوئے کیسے ان دو کراپ کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔
پروگریسیو گرور محسن شہید گردیزی نے کہا کہ کامیاب ماڈلز کو فروغ دیتے ہوئے کسانوں کو بہتر کھاد اور پانی کے استعمال کے طریقے متعارف کروائے جائیں اس میں زرعی سائنسدانوں کا رول بہت اہم ہے ۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ زرعی جامعہ مارچ 2022 میں چوتھی سائینو پاک کانفرنس منعقد کروانے جا رہی ہے جس سے خطہ میں جدید زرعی ٹیکنالوجی کے بارے آگاہی دی جائے گی کہ کیسے ہمارا کسان جدید طریقہ زراعت کو اپناتے ہوئے اپنی پیداوار کو بڑھا سکتا ہے۔
سائینو پاک کانفرنس مین پاکستان سے زرعی ادارے اور فارمر آن لائن بھی شمولیت اختیار کرتے ہوئے فوائد حاصل کر سکیں گے ۔
آخر میں وائس چانسلر زرعی جامعہ اور محسن شہید گردیزی نے ورکشاپ میں حصہ لینے والوں میں تعریفی اسناد بھی دیں ۔
اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار علی داکٹر ذوالقرنین ڈاکٹر عمار مطلوب ڈاکٹر شعیب الرحمن ڈاکٹر علی شیر ڈاکٹر راؤ محمد اکرام ڈاکٹر عابد حسین ڈاکٹر عبدالرزاق ڈاکٹر جنید احمد فرقان احمد سمیت دیگر فکلٹی اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


















