زکریا یونیورسٹی میں کوالٹی انہانسمنٹ پرایک روزہ ورکشاپ

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں کوالٹی انہانسمنٹ پرایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا ۔
پروفیسر ڈاکٹر نجم الحق نے خطاب کرتے ہوئے کوالٹی ٹریننگ پر مفصل لیکچر دیا۔
انہوں نے گروپ مشن کی راہنمائی اور تعارف کو بھی مانیٹر کیا۔
ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ ڈاکٹر محمد فاروق نے ریسرچر ڈ اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ میں یونیورسٹی کی کوالٹی کو بہتر بنانے اور سرقہ نویسی کی حوصلہ شکنی کی، اور اسطرح کے سیمینار آئندہ کروانے کا اعادہ کیا ۔
پرووائس چانسلر ڈاکٹر علیم احمد خان نے ڈاکٹر محمد فاروق اور پروفیسر ڈاکٹر نجم الحق کی کاوشوں کو سراہا۔
سٹیج سیکرٹری ڈاکٹر مہتاب اللہ نے سرانجام دیے۔
واضح رہے کہ ورکشاپ میں شریک یونیورسٹی اساتذہ نے تربیتی ورکشاپ کو نہایت مفید قرار دیا، اور مطالبہ کیا کہ اسطرح مفید اور کارآمد ورکشاپ آئندہ بھی منعقد کی جائیں تاکہ ریسرچر کو راہنمائی ہوسکے، اور اپنی پیشہ ورانہ خدمات احسن طریقہ سے سرانجام دے سکیں۔


















