Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

’’سمسٹر سسٹم میں امتحانات کا انعقاد اور الحاق شدہ کالجز کے مسائل” کے بارے میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

دی ویمن یونیورسٹی ملتان متی تل کیمپس میں شعبہ کنٹرولر امتحانات کے زیر اہتمام ’’سمسٹر سسٹم میں امتحانات کا انعقاد اور الحاق شدہ کالجز کے مسائل کے بارے میں ایک روزہ ورکشاپ منعقد کی گئی، جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی تھیں ورکشاپ کی فوکل پرسن ڈاکٹر حنا علی تھی ۔

ڈاکٹر حنا علی نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور سمسٹر کے اصول و ضوابط، سمسٹر سسٹم کے تقاضوں کے ہموار نفاذ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عظمی قریشی نے کہا کہ شفاف امتحانی سسٹم کسی بھی یونیورسٹی کے معیار اور کوالٹی ایجوکیشن کا ضامن ہوتا ہے، یہ عوام کا اعتماد بڑھتا ہے کہ ان کی بچوں کی محنت ایماندار افراد کے ہاتھ میں ہے اور طلبا کو بھی یقین ہوتا ہے کہ ان کی محنت پر کوئی شب خون نہیں مارے گا، خوش قسمتی سے ویمن یونیورسٹی کا کنٹرولر امتحانات کا دفتر ایماندار اور محنتی افراد کے ہاتھ میں ہے جو شفاف طریقے سے امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنارہا ہے اور نتائج بھی بروقت جاری کررہے ہیں۔

جدید دور میں جدید تقاضوں کے مطابق کنٹرولر امتحانات کو ڈھالنا ضروری ہے، ایسی ورکشاپ سے ایک دوسرے سے تجربات شیئر کرنے کا موقع ملتا ہے، اور سسٹم میں موجود کوتاہیوں کا پتا چلتا ہے جن کو دور کرکے شفافیت کو بڑھایا جاسکتا ہے۔
امیدہے یہ ورکشاپ ویمن یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کے سسٹم کو اور مضبوط اور کارآمد کرنے میں مدد کرے گی۔

ورکشا پ میں کنٹرولر امتحانات زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ سمسٹر سسٹم کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی، اور اس کے امتحانات کے انعقاد اور بروقت نتائج جاری کرنے کاطریقہ کارسے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کنٹرولر محمد نعیم کنڈک برانچ نے سیکریسی پرچوں کی مارکنگ کے بارے میں لیکچر دیا ، ڈپٹی کنٹرولر ڈگری برانچ محمد اقبال، اسسٹنٹ کنٹرولر ڈگر ی برانچ محمد طارق ڈگریوں کی تیاری اور ان کے اجرا بارے اپنے تجربے سے آگاہ کیا ۔

ورکشاپ میں تمام شعبوں کی چیئرپرسن اور کنٹرولر آفس کے سٹاف نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button