زکریا یونیورسٹی : فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے لیے 10 لاکھ روپے کا چیک
ملتان کے ممتاز صنعت کار چوہدری ذوالفقار انجم نے بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان فیکلٹی
آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے لیے 10 لاکھ روپے کا چیک دیا ہے ۔
صنعت کار چوہدری ذوالفقار انجم نے یہ چیک وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے ساتھ ملاقات میں دیا ، جبکہ اس موقع پر ڈین ڈاکٹر سعید اختر بھی موجود تھے ۔
چوہدری ذوالفقار انجم نے کہا کہ بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس کے ساتھ ان کا دیرینہ تعلق ہے ، اور فوڈ سائنسز کے سیکنڑوں طلبہ فوڈ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں جو ہمارے لیے باعث فخر ہے ۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً اس رقم کی مدد سے فکیلیٹی کے انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی ، اور شعبہ مزید فعال ہو گا ۔
ڈاکٹر سعید اختر نے بھی چوہدری ذوالفقار انجم کی خدمات کو سراہا ۔
یاد رہے کہ فیکلٹی آف فوڈ سائنس کے ساتھ ایک نئی عمارت زیر تعمیر ہے، اور مزکورہ رقم اسی عمارت کے لیے خرچ کی جائے گی۔