زکریا یونیورسٹی میں عید کی ایک ہفتے کی چھٹیاں، دفاتری اوقات کار میں بھی کمی کردی گئی
زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے عید کی ایک ہفتے کی چھٹیاں کردیں۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام انتظامی دفاتر، تدریسی شعبے، سب کیمپسز، سینٹرز، سکول آف اکنامکس، انسٹی ٹیوٹ، کانسٹیچونٹ کالجز اور یونیورسٹی ماڈل سکول اینڈ کالج 17 جون سے 21 جون تک بند رہیں گے، کیمپس 24 جون سے دوبارہ کھلے گا۔
اس کے علاوہ موسم گرما کی تعطیلات میں کفایت شعاری کے اقدامات اٹھاتے ہوئے دفتری اوقات کار بھی کم کردئیے گئے ہیں، جس کے مطابق موسم گر م کی تعطیلات میں دفتری اوقات کار صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ڈیڑھ بجے تک ہوں گے، جس میں کوئی تعطل نہیں ہوگا، تمام تدریسی اور انتظامی شعبے اوقات کی سختی سے پابندی کریں گے، خلاف ورزی کی صورت میں چیئرمین ذمہ دار ہوگا۔
بوائز اور خواتین کے لیے ایک ایک ہاسٹل کھلے رہیں گے جس میں صرف ریسرچ سکالر کو رہائش رکھنے کی اجازت ہوگی، سمر سمسٹر آن لائن ہوگا۔ سمر سمسٹر کے مڈ اور فائنل امتحانات کا انعقاد یونیورسٹی میں ہوگا ۔