Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب کے 750 سے زائد سرکاری کالجوں کے لیے نیا آن لائن ایڈمشن سسٹم متعارف

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پروگراموں کے لیے پنجاب کے 750 سے زائد سرکاری کالجوں کے لیے نیا آن لائن کالج داخلہ سسٹم( اوکاس) متعارف کردیا۔

پنجاب سے تعلق رکھنے والے خواہشمند امیدوار اس سسٹم کے ذریعے انٹرمیڈیٹ درجے کے داخلوں کے لیے آسانی کے ساتھ درخواست دے سکتے ہیں۔

انہیں صرف ان کا میٹرک رول نمبر (بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن) اور پاس ہونے کا سال فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی ۔

درخواست کی پروسیسنگ فیس روپے 25مقرر کی گئی ہے، یہ بینک آف پنجاب کی کسی بھی برانچ میں آسانی سے ادا کی جاسکے گی، داخلے کی درخواست کےلئے کالج جانے یا پراسپیکٹس خریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی سہولت سے طلباء کو دوسرے شہروں کے سفر کی پریشانی سے بچائے گا۔

مزید برآں سرکاری کالجوں کے پراسپیکٹس کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں آن لائن پورٹل سے مفت میں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button