آن لائن چائنیز لینگوئج کورس مکمل کرنے والے طلباء طالبات کے مابین سرٹیفیکٹس تقسیم
بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، شنیانگ نارمل یونیورسٹی چائنا اور چا ئنا پلس کے زیر اہتمام آن لائن چائنیز لینگوئج کورس مکمل کرنے والے طلباء طالبات کے مابین سرٹیفیکٹس تقسیم کیے گئے۔
ڈائریکٹوریٹ آف اورک کے زیر اہتمام بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے 150 سے زائد طلباء طالبات کے آن لائن چائینیز لینگوئج کورس مکمل کرنے پر ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا ، جس کی صدارت ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے کیز جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر نجم الحق ، ڈائریکٹر مہتاب اللہ فوکل پرسن فار پاکستان چائینیز لینگوئج کورس، ڈاکٹر عابد علی فوکل پرسن فار چائینیز لینگوئج کور س شنیانگ نارمل یونیورسٹی چین اور ڈپٹی رجسٹرار اے ڈی عامر بھی موجود تھے۔
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے 150 سے زائد طلباء کے مابین ڈین ڈاکٹر محمد عزیر و ڈائریکٹر ڈاکٹر نجم الحق نے سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے، اور طلباء کی اس کاوش کو بے حد سراہا ۔
ڈاکٹر محمد عزیر نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے طلباء طالبات نے آن لائن کورسز مکمل کیے ہیں، وہ یقینا مبارک باد کے مستحق ہیں، اور میں توقع کرتا ہوں کہ چائینیز زبان کی بنیا د پر ان کے لیے نہ صرف علم کے دروازے کھلیں گے بلکہ عملی زندگی میں بھی یہ غیر ملکی زبان ان کا اثاثہ بن کے رہے گی۔
اس موقع پر طلباء طالبات نے چائینیز زبان میں ملی نغمے اورنظمیں پیش کیں، اور چائینیز گانے بھی گائے
اس تقریب سے چائینا سے آن لائن شیڈنگ نارمل یونیورسٹی سے وائس پریذیڈنٹ مس تھانگ یوپھنگ ، ڈائریکٹر انٹرنیشنل ایجوکیشن آفس مسٹرچانگ وے اور ڈپٹی ڈائریکٹر انٹرنیشنل ایجوکیشن آفس مس خو پوا نے شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر عابد علی نے کہاکہ مستقبل میں ہم بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے تعاون سے الحاق شدہ کالجز ملتان کی دیگر یونیورسٹیز کے طلباء طالبات کو بھی آن لائن چائینیز کورس کرائیں گے۔