Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری کالجز میں داخلوں کےلئے دو لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

پنجاب بھر کے سرکاری کالجز میں داخلوں کےلئے دو لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

پنجاب کے 733 سے زائد سرکاری کالجز میں درخواستوں کی آن لائن وصولی جاری ہے، انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں۔

لڑکیوں کا رجحان میڈیکل جبکہ لڑکوں کا کمپیوٹر سائنس کی طرف ہے، طلبہ کی انجینئرنگ میں دلچپسی کم ہو گئی۔

ایف اے کیلئے 78 ہزار آئی سی ایس 64 ہزار، پری میڈیکل کیلئے 50 ہزار طلبہ نے اپلائی کیا۔

پری انجینئرنگ کیلئے 12 ہزار، آئی کام کیلئے 10 ہزار، اور ڈی کام کیلئے 4 ہزار سے زائد طلبہ نے درخواستیں بھیجیں۔

پری میڈیکل کیلئے 72 فیصد درخواستیں لڑکیوں، اور پری انجینئرنگ کیلئے 59 فیصد لڑکوں نے جمع کرائیں۔

داخلے کیلئے آن لاءن درخواستیں 30 نومبر تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button