Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ کی آن لائن ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ 8 جولائی سے شروع ہو گا

محکہ سکولز نے ارلی چائلڈ ایجوکیشن کےلئے اساتذہ کی آن لائن ٹرننگ کا سلسلہ شروع کیا تھا، پہلا آن لائن مرحلہ تین جولائی کو ختم ہو جائے گا جبکہ دوسرا مراحلہ 8 جولائی سے شرو ع ہوکر 12 جولائی جبکہ تیسرا 18 سے 22 جولائی تک جاری رہے گا۔

ابتدائی طور پر یہ آن لائن ٹریننگ بہاولنگر، بہاولپور، بھکر، ڈی جی خان، خوشاب، لیہ، لودھراں، میانوالی، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، اور راجن پور میں جاری ہے۔

اس سلسلے میں سی ای اوز کو جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ اساتذہ اور دیکھ بھال کرنے والوں کے لیے ایک جامع تربیتی پروگرام کا اہتمام کر رہے ہیں اس پروگرام کی تاثیر کو یقینی بنانے کے لیے سابقہ ​​ماسٹر ٹرینرز کی ضروریات اور تبدیلیوں کے مطابق اضافی ماسٹر ٹرینرز کا انتخاب کیا ہے. ان ماسٹر ٹرینرز کا انتخاب تعلیمی میدان میں ان کی مہارت اور تجربے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

پہلا مرحلہ تین جولائی کو ختم ہو رہا ہے دوسرا سیشن 8 سے شروع ہوکر 12 جولائی تک جاری رہے گا جبکہ تیسرا مرحلہ 18 سے 22 جولائی تک ہوگا۔

اس لئے آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ماسٹر ٹرینرز کو متعینہ تاریخوں اور اوقات پر مذکورہ ٹریننگ سیشن میں شرکت کی اجازت دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button