Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں صرف 14 فیصد بچوں کی ویکسینیشن ہوسکی

سکولوں میں بارہ سال سے زائد عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن کا معاملہ، ابھی تک صرف 14 فیصد بچوں کی ویکسینیشن ہوسکی۔
بتایا گیا ہے کہ سرکاری سکولوں میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن متعدد ڈیڈ لائنز کے باوجود مکمل نہ ہوسکی۔
لاہورمیں سوا تین لاکھ بچوں میں سے صرف 14 ہزار کی ویکسینیشن مکمل ہوسکی۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں 43 لاکھ بچوں میں سے صرف ساڑھے 4 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہوسکی۔ بارہ سال سے زائد عمر کے 39 لاکھ بچوں کی کورونا ویکسینیشن ہونا ابھی باقی ہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بچوں کی ویکسینیشن کیلئے تمام اتھارٹیزکو ایک بار پھر سختی سے ہدایت جاری کردی ہے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 15 دسمبر تک تمام بچوں کی ویکسینیشن ہر صورت مکمل کی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button