Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اپوزیشن نے نیب کی ریکور کی گئی رقم کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا

نیب کی ریکوریز کے معاملے پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اپوزیشن اور سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کے ارکان سے مشاورت مکمل کر لی ہے، اپوزیشن نے نیب کی ریکور کی گئی رقم کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ارکان نے ریکور کی گئی رقم کی تحقیقات کے لیے چیئرمین سینیٹ خزانہ کمیٹی کو خط لکھ دیا، یہ خط سینیٹر سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک کی جانب سے لکھا گیا، مصدق ملک، سعدیہ عباسی، انوار الحق کاکڑ بھی خط لکھنے والوں میں شامل ہیں۔
مذکورہ ارکان نے تحقیقات کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے 821 ارب سے زائد کی رقم ریکور کرنے کا دعویٰ کیا گیا، تاہم قومی خزانے میں ساری رقم جمع نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا ہاٹ منی کی پاکستان منتقلی اور اس کے اثرات ایک اہم معاملہ ہے، نیب ریکوری اور ہاٹ منی دونوں اہم معاملے ہیں، اس لیے تحقیقات کے لیے سینیٹ خزانہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی قائم کی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button