Breaking NewsEducationتازہ ترین
ای ٹرانسفر : صوبے بھر کے سی ای اوز کو بڑا حکم جاری
ای ٹرانسفر سے قبل سکول انفارمیشن سسٹم پر ریکارڈ درست کرنے کاحکم دیا گیا۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہےکہ تبادلوں کا نیا راؤنڈ یکم دسمبر سے شروع ہورہا ہے ، اس سے قبل سس پر ریکارڈ کی درستگی کرلی جائے تاکہ میرٹ کویقینی بنایا جاسکے۔
اس لئے تمام سی ای اوز کوہدایت کی جاتی ہے کہ پروموٹ ہونے والے تمام اساتذہ کو ٹیگ کیا جائے ، ایس این ای کی تمام اسامیوں کا ڈیٹا اپ گریڈ کیاجائے۔
اساتذہ کے تمام کوائف اور ڈیٹا درست کیا جائے،ریٹائر ہونے والے ٹیچرز کی ریکارڈ بھی اپ گریڈ کیاجائے۔
یہ تمام ہدایات 25 نومبرسے قبل مکمل کرلی جائیں تاکہ ای ٹرانسفر سے قبل سسٹم میں اساتذہ کی سٹیوں کی نشاندہی ہوسکے ،کسی بھی تاخیر کی ذمے داری متعلقہ افسر پر ہوگی۔