Breaking NewsEducationتازہ ترین
آوٹ سورس ہونیوالے 98 سرکاری سکولز پیف کو واپس آگئے

انتطامات سنبھالنے میں مشکلات این جی اوز نے پیف کو سکول واپس کر دیے۔
این جی اوز کی جانب سے واپس کیے گئے سکول شہر سے دور تھے، سکولوں میں بچوں کی تعداد میں بھی اضافہ نہیں ہو رہا تھا۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے 10 ہزار سے زائد سرکاری سکولوں کو آؤٹ سورس کیا تھا، عمارتوں کی خراب صورتحال پر غیر سرکاری تنظیموں نے سکولز واپس کیے، این جی اوز کی جانب سے مستقبل میں مزید سرکاری سکولز واپس کیے جانے کا امکان ہے۔




















