انٹرمیڈیٹ نتائج 2025 : فاطمہ جناح گریجویٹ کالج برائے خواتین معصوم شاہ روڈ ملتان کی شاندار کارکردگی

گورنمنٹ فاطمہ جناح گریجویٹ کالج برائے خواتین معصوم شاہ روڈ ملتان کی انٹرمیڈیٹ امتحانات میں شاندار کارکردگی، بتایا گیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں کالج کامیابی کا تناسب66.37فیصد رہا۔
اس موقع پر کالج میں اظہار تشکر کی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں پرنسپل میڈم فوزیہ سہیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ تمام اساتذہ نے طالبات پر بھرپور محنت کی، جسکا صلہ رب العزت نے کامیابی کی صورت میں دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا کوالٹی آف ایجوکیشن پر فوکس ہے، تمام طالبات ہماری بیٹیاں ہیں جن کا روشن مستقبل ہی ہمارا مشن ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب شعبہ تعلیم پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے تو رزلٹ بھی چاہئیے ۔ پنجاب حکومت ش ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ و ڈائریکٹوریٹ آف کالجز کے مطابق کالج کی بہترین کارکردگی ایک اعزاز ہے۔
تمام سٹاف نے پرنسپل میڈم فوزیہ سہیل کو رول ماڈل قرار دیتے ہوئے مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا، پرنسپل میڈم فوزیہ سہیل نے اساتذہ کو بیسٹ پر فارمنس سرٹیفکیٹ دئیے۔



















