Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان سمیت پنجاب کے 40 ہزار سکول سربراہوں محروم

پنجاب میں 40 ہزار سے زائد سکول سربراہوں کے بغیر چل رہے ہیں جن پر ہیڈز کی تعیناتی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، اس کےلئے طریقہ کار بھی تجویز کردیا گیا ہے جس کے مطابق ہیڈ ٹیچر پرائمری گریڈ 15 تعلیمی قابلیت بی اے /ایم اے/ ایم ایس ہوگی، سلیکشن کےلئے ٹیسٹ و انٹریو ہوں گے اس کےلئے تجربہ کم از کم پانچ سال بطور ریگولر پی ایس ٹی یا دو سال بطور ای ایس ٹی کام کیا ہوا ہونا چاہیے جبکہ عمر 35 سے 50 سال ہونی چاہیے۔

ہیڈ ٹیچر ایلیمنٹری گریڈ 16 کے لئے تعلیمی قابلیت ایم اے/ ایم ایس سی/ ایم ہونی چاہیئے، ٹیسٹ و انٹرویو تجربہ کم از کم پانچ سال بطور ریگولر ای ایس ٹی یا دو سال بطور ریگولر ایس ایس ٹی کام کیا ہوا ہونا چاہیے، عمر 35 سے 50 سال مقرر کی گئی ہے۔

ہیڈ ماسٹر گریڈ 17 تعلیمی قابلیت ایم اے/ ایم ایس سی/ ایم فل/ پی ایچ ڈی ہونا چاہیے، ٹیسٹ و انٹرویو ہوں گے، تجربہ کم از کم پانچ سال بطور ریگولر ایس ایس ٹی یا دو سال بطور ریگولر ہیڈ ماسٹر/ ایس ایس کام کیا ہو، عمر 35 سے 50 ہونا لازم ہے۔

سینئر ہیڈ ماسٹر گریڈ 18 کے تعلیمی قابلیت ایم اے/ ایم ایس سی/ ایم فل/ پی ایچ ڈی ہونا ضروری ہے، ٹیسٹ و انٹرویو ہوں گے، تجربہ کم از کم پانچ سال بطور ریگولر ایس ایس/ ہیڈماسٹر یا تین سال بطور سینئر ہیڈ ماسٹر/ ایس ایس ایس ریگولر کام کیا ہو عمر 40 سے 53 مقرر کی گئی ہے۔

پرنسپل گریڈ 19 کی تعلیمی قابلیت ایم اے/ ایم ایس سی/ ایم فل/ پی ایچ ڈی مقرر کی گئی ہے، ٹیسٹ و انٹرویو ہوں گے، تجربہ کم از کم پانچ سال بطور ریگولر ایس ایس ایس/ سینئر ہیڈماسٹر یا تین سال بطور پرنسپل ایس ایس ایس (19) ریگولر ایس کام کیا ہو عمر 40 سے 55 سال ہونا لازم ہے۔ ْ

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button