Breaking NewsEducationتازہ ترین
جامعہ زکریا : آرٹس کالج میں طلباء و طالبات کے پینٹگ مقابلے
زکریا یونیورسٹی آرٹس کالج میں پینٹنگ کے مقابلے شرو ع ہوگئے ، جس میں طلبا وطالبات اپنے ہنر آزمارہے ہیں
گزشتہ روز طلباء نے لائیو پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ، انہوں نے نیچر، لینڈ سکیپ ، سٹل لائف ، جذبہ جنون اور زندگی کو اپنے ہنر میں ڈھال کر فن پاروں کاروپ دیا۔
پرنسپل ڈاکٹرصوفیہ عمر کا کہنا تھا کہ کالج کی روایت ہے کہ وہ طلباء میں تخلیقی صلاحتیوں کو سامنے لانے کےلئے اقدامات کرتا ہے۔
یہ مقابلے بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، ہم ان کے فن پاروں سے ان کی کام کو جانچ سکتے ہیں، ساتھ ہی ان کی تخلیقات کو پروفیشنلی مارکیٹ بھی کرسکتے ہیں ۔