Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

نیوزی لینڈ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دینے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، راولپنڈی، لاہور، اسلام آباد میں پولیس، پاک فوج کی ٹیم بھی سیکیورٹی دے گی۔
چیف کمشنر اسلام آباد کی درخواست پر پاک فوج تعیناتی کی منظوری دی گئی، راولپنڈی میں 22 ستمبر تک سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کردیا گیا، لاہور میں 22 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کا سیکیورٹی پلان بھی تشکیل دے دیا گیا۔
آرمی کی ایک انفنٹری کمپنی، ایس ایس جی کمانڈوز تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے، ایمرجنسی اور فضائی نگرانی کے لیے 2 ہیلی کاپٹرز بھی سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی ٹیم کی سیکیورٹی میں اداروں کا مددگار ہوگا، اسلام آباد میں روٹ وینیو اور موٹر کیڈ پر پاک فوج کی معاونت حاصل ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button