Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

پاک، چین مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پزیر

شنگھائی تعاون تنظیم کےتحت پاکستان اور چین کے درمیان جاری مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پزیر ہوگئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کےتحت مشترکہ فوجی مشقوں کا اختتام ہوا، اختتامی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی(نوشہرہ) میں منعقد ہوئی۔
یہ ایس سی او کے تحت انسداد دہشت گردی پر پہلی فوجی مشقیں تھیں، مشقوں میں انسداد دہشت گردی کی عالمی کوششوں کےتحت مظاہرہ کیاگیا، مشقوں میں پاکستانی اورچینی دستوں نےاپنےتجربات کاتبادلہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں ٹیکنالوجی، نئے رجحانات وتکنیک کا بھی مظاہرہ ہوا، مشقیں دو مرحلوں میں پایہ تکمیل تک پہنچیں، مشقوں کےپہلےمرحلےمیں 26 سے31 جولائی تک ایس سی او ممالک نےحصہ لیا ، جبکہ دوسرے مرحلےمیں 21 ستمبر سے4 اکتوبرتک پاکستان میں مشقیں کی گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتےجاری رہنےوالی مشقوں میں ہیلی کاپٹر، سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شامل تھا، مشقوں میں میڈیکل انخلا کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر سینٹرل کمانڈلیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہرمحمود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button