Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاک چائنہ نیشنل بیس بال لیگ کی افتتاحی تقریب

پاکستان کے قیام سے ہی چین نے ہماری طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا ، آغاز سے بنے والا یہ رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوگیا ہے، پاک چین کی دوستی لازوال ہے۔

ان خیالات کا اظہار عطا الرحمن خان ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان نے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام ملتان میں منعقد ہونے والی پاک چائنہ نیشنل بیس بال لیگ کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری پاکستان بیس بال فیڈریشن طاہر محمود راجہ، نائب صدر محمد جمیل کامران، ڈی ایس او عدنان نعیم، زبیر وٹو، عبد الرحمن، محمد سرفراز، کاشف شیرازی، ظفر شیروانی زاہد نثار احمد اور کے پی کے اسلام آباد و دیگر شہروں سے کھلاڑیوں اور بیس بال آفیشلز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر معزز مہمانوں کا پاکستان بھر سے آئے ہوئے انڈر 12 اور انڈر 15 کے ساتھ تعارف و گروپ فوٹو ہوا۔

محمد جمیل کامران نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا پاکستان اور چائنہ کی دوستی قابل رشک ہے، اسی چیز کے مدنظر اس نیشنل لیگ کانام پاک چائنا فرینڈشپ رکھا تاکہ ہمارا دوستی کا یہ رشتہ اور مظبوط ہو جائے، انہوں نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اس لیگ کے انعقاد کے لیے اپنا بھرپور تعاون پیش کیا۔

سیکرٹری جنرل پاکستان بیس بال فیڈریشن طاہر محمود راجہ نے کہاکہ پاکستان میں گراس روٹ لیول پر بیس بال کے لیے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لیے اور پاکستان کے مثالی دوست چائنہ کی دوستی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس نیشنل بیس بال لیگ کا انعقاد کیا گیا ہے اور اسی طرح مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کا انعقاد فیڈریشن کرتی رہے گی تاکہ ہمارے خطہ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آتا رہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button