Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آسٹریلیا کے خلاف جیت کی خوشی؛ کرکٹرز خوشی سے نہال، ٹیم ورک کو کامیابی کی کنجی قرار دیدیا

آپٹس سٹیڈیم پرتھ میں پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے تقریباً ساڑھے 22 سال بعد فتح حاصل کی ہے، جس لر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی خوشی دیدنی تھی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ساڑھے 22 سال بعد شاہینوں کا آسٹریلیا میں کینگروز کا شکار، تیسرے میچ میں 8 وکٹوں سے تاریخی فتح، سیریز جیت لی

میچ کے بعد اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے شاہین آفریدی نے کہا کہ قوم کو جیت بہت مبارک ہو، سیریز کے لئے محنت کی تھی ، اللہ نے صلہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
جیت کی مبارک باد اور قوم کی دعاؤں کا شکریہ، آئندہ بھی محنت جاری رکھیں گے۔ محمد رضوان

حارث رؤف نے کہا ایڈیلیڈ کے بعد پرتھ میں صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے زبردست اننگز کھیلی ہیں اور جیت سے ہمکنار کیا، اور باؤلنگ کے شعبہ میں اچھی کارکردگی دکھائی ، اس سے ٹیم کے کانفڈنس میں اضافہ ہوا ہے، اور یہ سفر جارہ رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز: 28 سال بعد ایڈیلیڈ میں جیت، آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر

صائم ایوب کا کہنا تھا کہ جیت کی بہت خوشی ہے، جیت کر اچھا لگ رہا ہے یہی مقصد تھا، پرفارمنسز تو ہوتی رہتی ہیں، ٹیم کی جیت اہم ہے۔ سب نے ملکر کھیلا اور جیت حاصل کی، اس کی بہت خوشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
چیمپئنز ٹرافی2025: پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل تسلیم کرلیا، بھارتی اخبار کا دعویٰ

عبداللہ شفیق نے کہا کہ جب کوئی ایشین ٹیم سفر کرتی ہے تو ایک میڈیا ہائپ بن جاتی ہے، تو پریشر تھا بطور ٹیم کامیابی حاصل کی، باؤلرز کی کامیابی کی بدولت زیادہ بڑا ٹاٹل نہیں بن رہا تھا، اوپننگ سٹینڈ پہلے میچ نہیں بن رہا تھا اب دو میچز میں کامیابی سے اعتماد آیا ہے، کامیابی کا کریڈٹ بالرز ، رضوان کی کپتانی اور کوری ٹیم کو جاتا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button