Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز: دوسرے میچ کےلئے تیاریاں شروع؛ پچ کا فیصلہ آج ہوگا، مہمان ٹیم کی پریکٹس

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے ملتان سٹیڈیم میں شروع ہوگا، جس کی تیاری شروع کردی گئی۔

مہمان ٹیم کو پہلے میچ میں 127رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پاکستانی سپنرز نے تباہی مچ دی تھی، ساجد خان نے 9 اور نعمان 6، ابرار احمد 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

اس شکست کا بدلہ لینے کےلئے ویسٹ انڈیز ٹیم نے صرف ایک دن کے آرام کو ترجیح دی اور پریکٹس کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے میچ کی طرح دوسرے میچ کی وکٹ بھی سپنرز کے لئے ساز گار بنایا جائے گا تاہم پچ کا فیصلہ نہیں ہوا کہ دوسرا میچ کون سی وکٹ پر کھیلا جائے گا کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف ملتان میں ایک ہی پچ پر دو ٹیسٹ میچ کروائے تھے جس پر یہ خدشات سامنے آرہے ہیں اسی پچ پر میچ ہوگا، جس پر پہلا ٹیسٹ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا اور دو دن اور ایک سیشن کے کھیل کے قریب میں وہ جیتا تھا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو قسم کی سوچ چل رہی ہیں تاہم پچ کا حتمی فیصلہ آج کرلیا جائے گا کیونکہ نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی پچ پالیسی پر شدید تنقید ہوئی ہے اور ایک جیت کے لیے اسے ایک منفی کوشش سمجھی گئی ہے جبکہ ایک گروہ یہ رائے رکھتا ہے کہ میزبان بورڈ کا حق ہوتا ہے وہ جہاں مرضی اور جس پچ پر مرضی میچ کھیلے، تو سابقہ پچ ہی مناسب رہے گی۔

دونوں صورتوں پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان ٹیم منجمنٹ کا پلان یہ ہے کہ میچ دو دن یا سوا دو دن میں ختم کیا جائے کیونکہ کھلاڑی مسلسل کرکٹ کھیل کے تھک گئے ہیں، وہ طویل فارمیٹ کے کھیل سے جلد از جلد جان چھڑانا چاہتے ہیں۔

علاوو ازیں آئی سی سی چیمپینز ٹرافی قریب ہے دوسری جانب مہمان ٹیم نے گزشتہ روز بھرپور پریکٹس کی، صبح دس بجے جاری رہنے والی ٹریننگ دوپہر دو بجے جاری رہی کھلاڑیوں نے فٹنس کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پریکٹس کی ل۔

ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اب ہم پچ کو جان چکے ہیں، اس لئے دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کرنے کی کو شش کریں گے۔ امید ہے واریکن بھی اپنی پرفارمنس کو برقرار رکھیں گے۔

دریں اثنا اطلاع کے مطابق پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز بھی آرام کو ترجیح دی اور وہ آج بدھ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

دوسری طرف سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کےلئے سیکورٹی کے اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہاہے۔

انتظامیہ کو امید ہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شائقین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button