Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان انگلینڈ سیریز : قومی ٹیم آج ملتان پہنچے گی؛ ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع، پریکٹس کا شیڈول بھی جاری

پاکستان انگلینڈ سیریز کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، قومی ٹیم آج ملتان پہنچ جائے گی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کل 2اکتوبر کو ملتان پہنچے گی۔ قومی ٹیم کا 2 اکتوبر سے تربیتی سیشن ہوگا۔انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم 2 اکتوبر کی صبح پاکستان پہنچے گی۔

اہم بات یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 2 اکتوبر کو جن 3 شہروں میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے، ان میں ملتان بھی شامل ہے۔

کل دو اکتوبر کو پاکستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دوپہر12 بجے سے ٹریننگ کرے گی، اس کے بعد ایک کھلاڑی یا سپورٹ اسٹاف کے ممبرمیڈیا انٹرویوز کے لیے دستیاب ہوگا۔

تین اکتوبر کو پاکستان کی کی کرکٹ ٹیم ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں صبح 10 بجے سے ٹریننگ کرے گی۔ ٹریننگ کے بعد ایک کھلاڑی یا سپورٹ اسٹاف کا ممبر پریس کانفرنس کرے گا ۔

چار اکتوبر کو انگلینڈ اور پاکستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں صبح 10 بجے سے تربیتی سیشنز کا انعقاد کریں گی۔ اس کے بعد انگلینڈ کے کسی کھلاڑی یا معاون عملے کے رکن کی میڈیا کانفرنس کی توقع ہے۔

چھ اکتوبرانگلینڈ اور پاکستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں صبح 10 بجے سے ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کریں گی۔ اس کے بعد، انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس اور پاکستان کے شان مسعود ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ میں حصہ لیں گے، جس کے بعد ان کی پری سیریز میڈیا کانفرنسزہونگی۔

دوسری طرف پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی، شائقین کی سہولت کے لیے فزیکل ٹکٹ 4 اکتوبر سے صبح 9 بجے کے بعد مختلف آؤٹ لیٹس سے خریدنے کے لیے دستیاب ہوں گے ۔

یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ملتان میں دونوں ٹیسٹ میچوں کے پہلے دن جنرل انکلوژرز (حنیف محمد اور مشتاق احمد) کا داخلہ مفت ہوگا جبکہ راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن کے لیے پریمیم انکلوژرز (میراں بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات) میں داخلہ بھی مفت ہوگا۔

پہلے ٹیسٹ کے لیے منگل سے جمعرات (دن 2، 3 اور 4) تک جنرل انکلوژر کے ٹکٹوں کی قیمت 50 روپے ہوگی، جب کہ شائقین حنیف محمد اور مشتاق احمد انکلوژرز کے ٹکٹ پانچویں اور آخری دن 100 روپے میں خرید سکتے ہیں، وی آئی پی انکلوژرز (فضل محمود اور عمران خان) اور پی سی بی گیلری (انضمام الحق) کے ٹکٹ شائقین کے لیے بالترتیب 300 اور 2,000 میں پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے چار دنوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔ پانچویں دن وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 400 روپے میں دستیاب ہوں گے اور پی سی بی گیلری (انضمام الحق انکلوژر) کے ٹکٹ 2500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ تینوں ٹیسٹ میچوں کے لیے پی سی بی گیلری میں شائقین کو دوپہر کا کھانا ملے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button