Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاک نیوزی لینڈ سیریز : کن افراد کو ٹکٹ خریدنے کی اجازت ہوگی؟

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ سیریز سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیہ کے مطابق صرف ویکسینیشن کرانے والے افراد کو ٹکٹ خریدنے کی اجازت ہوگی، ٹکٹ لیتے اور اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق اصلی شناختی کارڈ بھی اپنے ہمراہ لانا لازمی ہوگا، 17 سے 18 سالہ افراد کا کم از کم جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔
چہرے کو ماسک سے ڈھانپنا لازمی ہوگا، ٹکٹس ٹرانسفر نہیں کی جاسکیں گی۔
بائیو سیکیور پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے والے فرد کو اسٹیڈیم سے نکال دیا جائے گا، کمپلینٹری یا ہسپتالٹی ٹکٹ کے حامل افراد پر بھی یہی شرائط لاگو ہوں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button