Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ؛ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈز کا اعلان، فاطمہ ثناء قیادت کریں گی

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ؛
ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈز کا اعلان، ٹیم 10 فروری سے دورے کا آغاز کرے گی، فاطمہ ثنا دونوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت برقرار رکھیں گی۔

سائرہ جبین اور ہمنہ بلال کو سکواڈ میں پہلی بار شامل کیا گیا ہے،عائشہ ظفر، گل فیروزہ، تسمیہ رباب اور نجیہہ علوی کی ون ڈے سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

عائشہ ظفر، گل فیروزہ، منیبہ علی، نصرہ سندھو اور عالیہ ریاض دونوں فارمیٹس کا حصہ، جبکہ ڈیانہ بیگ، نجیہہ علوی، صدف شمس اور سیدہ عروب شاہ صرف ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں ۔

ہمنہ بلال، سائرہ جبین، طوبیٰ حسن اور ایمان فاطمہ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ ہونگی ۔

ٹیم اس وقت آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے، دورے کے لئے پری سیریز ٹریننگ کیمپ یکم سے 6 فروری تک کراچی کے
حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں منعقد ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے،ٹی ٹوئنٹی میچز پوچف سٹروم، بینونی اور کمبرلے میں کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے سیریز سے قبل کمبرلے میں 50 اوورز کا وارم اپ میچ ہوگا اور
ون ڈے میچز بلوم فونٹین، سینچورین اور ڈربن میں کھیلے جائیں گے، دوسرے ون ڈے میچ کو ڈے نائٹ رکھا گیا ہے۔

کوچنگ سٹاف میں مینٹور وہاب ریاض، عمران فرحت، عبد الرحمن اور عبدالمجید شامل ہیں، ٹیم مینیجر عائشہ اشعر جبکہ میڈیا منیجر رضا راشد کچلو ہوں گے۔

پاکستان ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اسکواڈ میں
فاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر،
ایمان فاطمہ، گل فیروزہ (وکٹ کیپر)، ہمنہ بلال،
منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نشرا سندھو، نتالیا پرویز، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، سائرہ جبین، سدرہ امین، تسمیہ رباب اور طوبیٰ حسن شامل ہیں۔

پاکستان ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں
فاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ،
گل فیروزہ،منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرا سندھو، نتالیا پرویز، رامین شمیم، صدف شمس،سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ اور
تسمیہ رباب شامل ہونگی ۔

یاد رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم 5 سال بعد دو طرفہ سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی، پاکستانی ٹیم 2021 کے بعد پہلی بار دو طرفہ سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کا دورہ کر رہی ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے فروری 2023 میں جنوبی افریقہ میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کی تھی

یہ دورہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کا اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button