پاک انگلینڈ سریز: ملتان ٹیسٹ، پاکستان نے چائے کے وقفے تک 233 رنز بنالیے، عبداللہ شفیق 94، شان مسعود 130 کے ساتھ کریز پر موجود
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں سریز کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے233 رنز بنائے، اس سے قبل صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نےمحتاط انداز میں پاکستانی اننگ کا آغاز کیا، ابتدائی اوورز میں نپے تلے انداز میں سکورز میں اضافہ کرنے لگے۔ صائم ایوب نے تیسرے اوور کی آخری گیند پر سریز کا پہلا چکا لگایا، اور اور گس اٹنکسن کی گیند پر تیز شارٹ کھلینے کی کوشش میں جیمی سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 10 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 رنز بنائے، ان کی اننگ میں واحد چوکا ہی شامل تھا۔ آؤٹ فیلڈ سلو ہونے کے سبب کپتان شان مسعود نے عبداللہ شفیق کے ساتھ ملکر وکٹ بچاتے ہوئے سکور کارڈ آگےبڑھایا۔
16 کے انفرادی سکور پر ڈیبیو کرنے والےبرائن کرسکی گیند پر شام مسعود ریویو کے ذریعے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے سے بچ گئے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے اپنی ففٹی مکمل کی، دوسرے اینڈ عبداللہ شفیق نے بھی کپتان کا ساتھ دیتے ہوئے اپنی ففٹی مکمل کی اور وکٹ کے چاروں اطراف خوبصورت شارٹس کھیلیں۔ کھانے کے وفقے تک ٹیم کا مجموعی سکور 122 تھا۔
کھانے کے وقفے کے بعد بیٹرز کی جانب سے بھی شاندار رننگ دیکھنے کو نظر ٹرپل رنز کی ہیٹرک مکمل کی، اور پارٹنرشپ کر طویل کرتے ہوئے انگلش باولرز اور فیلڈرز کو تگنی کا ناچ نچایا۔32 اوورز میں 150 منٹ کی بیٹنگ میں مجموعی سکور 150 تک پہنچایا۔ کپتان شان مسعود نے اپنے کرئیر کی 5ویں سنچری مکمل کی، ان کی سنچری میں 10 چوکے 2 چھکے شامل تھے، جو انہوں نے 103 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے بنائی، بطور کپتان ان کی یہ پہلی سنچری تھی۔
انگلینڈ کی جانب سے گس اٹنکسن نے واحد وکٹ حاصل کی،