Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: پہلا ٹیسٹ دوسرے دن کا کھیل، پاکستان نے کھانے کے وقفے تک6 وکٹ کے نقصان پر 397 رنز بنالیے

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روزکے کھیل میں کھانے کے وقفے تک پاکستانی بیٹرز سعود شکیل اور نسیم شاہ نے محتاظ انداز مین سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا، سعدد شکیل نے اپنے 96 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی، ان کی اننگ میں 5 چوکے شامل تھے، یہ ان کے ٹیسٹ کیرئیر کی چھٹی نصف سنچری تھی۔

پانچویں وکٹ کی شراکت میں دونوں بیٹرز کی جوڑی نے 64 رنز جوڑے، اور 388 کے مجموعی سکور پر نسیم شاہ ڈیبیو کرنے والے برائیڈن کرس کی گیند پر کرس بروک کے ہاتھوں 33 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 81 گیندوں کی اننگ کھیلی۔ یہ ان کا تمام فارمیٹ میں سب سے زیادہ سکور تھا۔

مجموعی سکور ابھی 393 تک ہی پہنچا تھا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بنا کوئی رن بنائے جیک لیچ کی گیند پر کرس ووکس کو اپنا کیچ تھما بیٹھے۔

اس سے قبل پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 328 رنز بنائے تھے، کپتان شان مسعود کے 151، عبداللہ شفیق کے 102 ، بابر اعظم 30، صائم ایوب 4 رن بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

انگلینڈ کی طرف سے گس اٹنکسن، جیک لیچ نے 2-2، کرس برائیڈن اور ووکس نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button