پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: پہلا ٹیسٹ دوسرے دن کا کھیل، چائے کے وقفے تک 515 رنز بنالیے
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روزکے کھیل میں کھانے کے وقفے تک پاکستانی بیٹرز سعود شکیل اور نسیم شاہ نے محتاظ انداز مین سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا، سعود شکیل نے اپنے 96 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی، ان کی اننگ میں 5 چوکے شامل تھے، یہ ان کے ٹیسٹ کیرئیر کی چھٹی نصف سنچری تھی۔
پانچویں وکٹ کی شراکت میں دوںوں بیٹرز کی جوڑی نے 64 رنز جوڑے، اور 388 کے مجموعی سکور پر نسیم شاہ ڈیبیو کرنے والے برائیڈن کرس کی گیند پر کرس بروک کے ہاتھوں 33 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 81 گیندوں کی اننگ کھیلی۔ یہ ان کا تمام فارمیٹ میں سب سے زیادہ سکور تھا۔
مجموعی سکور ابھی 393 تک ہی پہنچا تھا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بنا کوئی رن بنائے جیک لیچ کی گیند پر کرس ووکس کو اپنا کیچ تھما بیٹھے۔
کھانے کے وقفے کے بعد ساتویں وکٹ کی شراکت میں سعود شکیل اور سلمان علی آغا نے تیزی سے سکورز میں اضافہ کیا، اور مجموعہ 450 تک لے گئے۔ سعود شکیل 177 گیندوں پر 82 رنز بنائے اور شعیب بشیر کی گیند پر شارٹ کھیلنے کی کوشش میں جوئے روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگ میں 8 خوبصورت چوکے شامل تھے۔ عامر جمال 7 رنز بنا سکے اور بریڈن کیرس نے ان کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔
سلمان علی آغا نے برق رفتار رنز بناتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی دسویں نصف سنچری مکمل کی، رنز بنائے، جس میں 2 چھکے 4 چوکے شامل تھے۔ انہوں نے 15 میچز کی 28 ویں اننگ میں ٹیسٹ کرکٹ کے 1000 رنز کا سنگ میل بھی عبور کیا اور 79 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ، انکا ساتھ شاہین آفریدی 13 رنز کے ساتھ ان کا ساتھ نبھا رہے ہیں۔
اس سے قبل پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 328 رنز بنائے تھے، کپتان شان مسعود 151، عبداللہ شفیق 102 ، بابر اعظم 30، صائم ایوب 4 رن بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔
انگلینڈ کی طرف سے گس اٹنکسن، جیک لیچ اور برائیڈن کیرس نے 2-2، اور ووکس نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔