Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

اقوام متحدہ میں پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی

اقوام متحدہ میں حق خود ارادیت پر پاکستان کی قرارداد منظور کرلی گئی، قرارداد غیر ملکی قبضے کے تحت لوگوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ حق خود ارادیت پر پاکستان کی قرارداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کرلی گئی ، قرارداد کی دنیا کے تمام خطوں سے 72 ممالک نے حمایت کی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نےعوام کے حق خود ارادیت کا عالمی احساس کے عنوان سے قرارداد پیش کی، قرارداد غیر ملکی قبضے کے تحت لوگوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتی ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ بھی قرارداد کے زمرے میں شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے قرارداد میں کہا گیا کہ زیرقبضہ علاقوں کےلوگوں کےمستقبل کافیصلہ یواین چارٹر، قراردادوں اور عالمی اصولوں پرہوگا، اتفاق رائے سے منظور قرارداد مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے لیے امید کی ایک کرن ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button