Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ: پاکستان کے پہلی اننگ میں 230 رنز

سعود شکیل 84 ،محمد رضوان71 رنز کے ساتھ رنز بنا کر نمایاں،

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز بلے بازوں کی ذمہ دارنہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے پہلی اننگ میں 68.5 اوورز کھیل کر سکور بورڈ پر 230 کا مجموعہ سجا دیا۔

میچ کے دوسرے روز بھی کھیل موسم کی خرابی کی وجہ سے بروقت شروع نہ ہوسکا، آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہونے والے پہلے سیشن میں محمد رضوان اور سعود شکیل نے سست روی اختیار کرتے ہوئے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا۔

تاہم مڈل آرڈر بڑا سکور کرنے میں ناکام، رہا،187 کے مجموعہ پر سعود شکیل 84 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے اپنی 176 گیندوں کا سامنا کیا اور اننگ میں 6 چوکے لگائے،کیون سنکلئر کی گیند پور املاچ کو کیچ دے بیٹھے۔

پانچویں وکٹ کی شراکت داری میں 141 رنز بنے، ٹیم سکور میں 10 رنز کا اضافہ ہی ہوا تھا کہ سلمان علی آغا 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئےاور جومیل کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوگئے،۔

نعمان علی کوئی کھاتہ کھولے بغیر رن آؤٹ ہوئے اسے ک بعد محمد رضوان بھی 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگ میں 9 چوکے شامل تھے جس کے لئے انہوں نے 133 گیندوں کا سہارا لیا۔

پاکستان کی 3 وکٹیں 3 رنز کے اضافے کے دوران گر گئیں، پے در پے وکٹیں گرنے سے پاکستانی بیٹنگ لائن دباؤ آئی، تاہم ساجد خان اور خرم شہزاد نے پریشر شارٹس کھیلیں اور وکٹ کی چاروں جانب خوبصورت باؤنڈریز لگائیں۔

خرم شہزاد 1 چوکا لگا کر 7 رنزبنا سکے اور جومیل کی گیند پر کپتان کریگ بریتھ کو کیچ دے بیٹھے، ساجد خان 18 رنز بنا کر شارٹ کھیلنے کے چکر میں بولڈ آؤٹ ہوگھئی، ان کی وکٹ جومیل کے حصے میں آئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل اور جیڈن سیلز نے 3، کیون سنکئیر 2 جبکہ گیدا کیش موٹی نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button