Breaking NewsNationalتازہ ترین
پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین بڑا معاہدہ طے پاگیا

پاکستان اور آئی ایم ایف میں تفصیلات پبلک کرنے کا ایل او آئی پر معاہدہ طے پاگیا ہے، جس کے تحت ارکان پارلیمنٹ اور بیورو کریسی کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
ایل او آئی دستاویز کے مطابق بیورو کریسی کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی، جب کہ شفافیت اور احتساب کیلیے الیکٹرونک ایسیٹ ڈیکلیئریشن سسٹم قائم کیا جائے گا۔
اس معاہدے کے تحت بیورو کریسی کے بیرون ملک منقولہ اور غیر منقولہ اثاثہ جات کو پبلک کیا جائے گا۔
گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کے بیوی اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات بتائی جائیں گی، اور ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی ڈیکلیئریشن تک شہریوں کی رسائی ممکن ہوگی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک خفیہ اثاثہ جات رکھنے والے بیورو کریٹس کے خلاف کارروائی ہوگی۔


















