Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

محکمہ شماریات نے جنوبی پنجاب میں عوامی مسائل کی سکیموں کا سروے مکمل کرلیا

جنوبی پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کے موثر استعمال کیلئے نٹئ حکمت عملی اپناتے ہوئےمحکمہ شماریات نے عوامی مسائل پر مبنی سکیموں کی نشاندہی کا سروے مکمل کرلیا۔
اس سلسلے میں محکمہ شماریات پنجاب کے زیر اہتمام ترقیاتی محکوموں کے افسران کا تربیتی سیمینار منعقد ہوا ، جس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف پر مشتمل ریسرچ ڈیٹا اکٹھا گیا ہے۔
وزیر اعلی سردار عثمان بزدار جنوبی پنجاب کی ترقی کے خواہاں ہیں۔ اس خطے کی عوام کے اصل مسائل کا حل وسائل کا درست استعمال ہے،محکمہ شماریات کا سروے حقیقی مسائل کی نشاندہی میں مددگار ثابت ہوگا۔
ڈائیریکٹر محکمہ شماریات ہیڈکوارٹر پنجاب شمس الہدیٰ نے کہا کہ قومی تعمیر نو کے محکمے انڈیکیٹر سروے میں شامل سکیموں کو ترجیح دینگے۔54000 گھروں میں جاکر 211 انڈیکٹر پر ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے۔ریسرچ ڈیٹا حکومتی ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے پالیسی میں استعمال کیا جائے گا۔
ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ شماریات محمد حسنین حیدر، قومی ترقی کے محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button