سنچری ٹیم کے کام آئی، اس کی زیادہ خوشی ہے۔شان مسعود
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ جلد اوپننگ وکٹ گرنے کے بعد دباؤ کا شکار ہونے لگے تھے، بطور ٹیم لیڈر اپنا کردار ادا کیا، سنچری ٹیم کے لئے کا آئی اس کی زیادہ خوشی ہے، وہ پہلے دن کے کھیل کے بعد اسٹیڈیم میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کر رہے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موسم کی شدت اپنی جگہ لیکن ہمارا اپنا گیم پلان تھا، انگلینڈ کے ایگریسو کھلینے کی بات کو ان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، ان کی فیلڈنگ کی خامیوں سے فائدہ اٹھا کر چھوٹے چھوٹے سکورر بنائے، جس سے ان کے بالرز پر پریشر آیا، اور ہم پہلے دن اچھا ٹوٹل بنانے میں کامیاب ہوئے۔
اننگ ڈکلئیر کرنے کے سوال میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مڈل آرڈر بیٹسمن نے جس طرح بیٹنگ کی ہے اس سے ہمارے حوصلے بلند ہیں، گیند تبدیل ہوئی، ابھی ہماری بیٹنگ آرڈر میں محمد رضوان، سلمان علی آغا اور دیگر موجود ہیں، کل پچ کے کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔