Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی ملک میں بیج کی صنعت کو ترقی دینے کے لئے پرعزم ہے: ڈاکٹر محمد علی تالپور

زراعت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور بیج ایک بنیادی اور اہم ان پٹ ہے۔
اسی لئے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی ملک میں بیج کی صنعت کو ترقی دینے کے لئے پرعزم ہے ۔

یہ بات وائس پریذیڈنٹ پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی ڈاکٹر محمد علی تالپورنے پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کی زرعی تحقیقاتی کمیٹی کے آخری روز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شرکاءسے اپنے خطاب میں کہی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ملکی سطح پر بائیو ٹیکنالوجی سمیت سائنسی بنیادوں پر زرعی طورطریقوں کو اپنا نے اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لئے بھرپور کوشاں ہے۔

وائس پریذیڈنٹ پی سی سی سی نے کہا کہ ہمارے زرعی سائنسدانوں کو چاہیئے کہ وہ کپاس کی فصل کو منافع بخش بنانے اور اس کی پیداوار میں اضافہ اور فصل کو بیماریوں اور کیڑوں مکوڑوں، خاص کر گلابی سنڈی اور سفید مکھی کے سدباب کے لیے بائیو ٹیکنالوجی کو کپاس کی تحقیق وترقی کے لیے استعمال کر یں۔

اس موقع پر کاٹن کمشنر وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈاکٹر خالد عبد اللہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی کی ایک بڑی وجہ معیاری بیج کی ناکافی فراہمی ہے۔

اس کے لئے پبلک وپرائیوٹ سیکٹر کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ معیاری ،خالص اور بیماریوں سے پاک بیج کی مطلوبہ مقدار کو پورا کیا جا سکے اور کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہو۔

ڈائریکٹر ریسرچ پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی ڈاکٹر تصور حسین ملک نے شرکاءکو بتایا کے سال 2022-23میں پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کے نیشنل کوارڈینیٹڈ ویرائٹل ٹرائل(NCVT) میں پبلک سیکٹر اور پرائیویٹ سیکٹر سید کمپنیز کی کپاس کی کل 70 نئی بی ٹی ونان بی ٹی اقسام شامل کی گئی ہیں، اور ان کی پیداواری صلاحیت اور ریشہ کی خصوصیات کے حوالہ سے جانچنے کے لیے ملک کے چاروں صوبوں کے مختلف علاقوں میں کاشت کی جائیں گی۔

اجلاس میں سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ملتان کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر زاہد محمود ، کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ڈائریکٹر ریسرچ (پی سی سی سی) ڈاکٹر تصور حسین ملک، کاٹن کمشنر ڈاکٹر خالد عبد اللہ، ڈاکٹر محمد جاوید کاٹن ایڈوائزر ایپٹما ،اسلام آباد،ڈاکٹر صغیر احمد، ڈائریکٹر کاٹن پنجاب،،ڈاکٹر منظور حسین منج انچارچ کاٹن پروگرام NIAB ، سابق پروفیسرڈاکٹر ادریس احمد CEMB، لاہور، ڈاکٹر اقبال بندیشہ ہیڈ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس اسلامیہ یونیورسٹی ، بہاولپور ، سی ای او کینزو اے جی آصف مجید، چیئرمین پی سی جی اے سہیل محمود ہرل کے علاوہ چاروں صوبوں کے زرعی تحقیقی مراکز کے زرعی سائنسدانوں ، ترقی پسند کاشکاروں اور پرائیویٹ سیکٹرز کے نمائندوں نے اجلاس میں خاص طور پر شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button