پی سی سی سی ملتان کے اکاؤنٹس آفیسر غلام محمد لغاری ریٹائر ہوگئے

پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی ملتان کے اکاؤنٹ آفیسر غلام محمد لغاری اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔
پی سی سی سی اور سی سی آر آئی ملتان کے افسران کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ریسرچ پی سی سی سی ڈاکٹر تصور حسین ملک نے کہا کہ سابق ا کاؤنٹ آفیسر غلام محمد لغاری نے پی سی سی سی کے آفیسران و دیگر اسٹاف کی ہمیشہ رہنمائی کی، اور ان کی خدمات ادارے میں ہمیشہ اچھے لفظوں میں یاد رکھی جائیں گی اور ان کی خدمات آنے والے افسران کے لیے قابل تقلید ہیں۔
ڈاکٹرزاہد محمود،ڈائریکٹر،سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کا کہنا تھا کہ ایمانداری،اور محنت سے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے ریٹائر ہوجانا ایک اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے اس موقع پر سابق اکاؤنٹ آفیسر غلام محمد لغاری کے لئے اپنی بھرپور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
اسسٹنٹ سیکریٹری پی سی سی سی فدا حسین نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی سروس کا دورانیہ کچھ اس طرح گذارتے ہیں کے وہ زندگی بھر کے لیے امر ہو جاتے ہیں ، اسی طرح سابق اکاؤنٹ آفیسر غلام محمد لغاری نے پی سی سی سی، ملتان کے آفیسران و دیگر اسٹاف کی ہمیشہ رہنمائی ک،ی اور کبھی کسی کے بارے میں غلط قلم کا ستعمال نہیں کیا۔
اس موقع پر سابق اکاؤنٹ آفیسر پی سی سی سی غلام محمد لغاری نے کہا کہ اپنی سروس کے دوران انہیں پی سی سی سی اور اس کے ماتحت تمام کپاس کے تحقیقاتی اداروں کے تمام زرعی سائنسدانوں و دیگر اسٹاف کا مکمل تعاون حاصل رہا ہے، اور اسی بدولت وہ اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیتے رہے ہیں ۔
انہوں نے تمام دوستوں کے تعاون اور ان کے اعزاز میں تقریب کے اہتمام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر پی سی سی سی کے اسٹاف میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ گل حسن چانڈیو، ایڈمن آفیسر محمد یوسف، محمد کامران، محمد کمال،کلیم اللہ ودیگرکے علاوہ سی سی آر آئی ملتان کی طرف سے سربراہ شعبہ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی ساجد محمود، سائنٹیفک آفیسر جنید احمد خان ڈاہا،ایڈمن برانچ سے سپرنٹنڈنٹ ملک نذر عباس مہوٹہ، طاہر شمسی، ملک نجم بوسن، طارق فوٹو گرافر اور دیگر اسٹاف کے علاوہ سابق ایڈمن آفیسر ذاکر اللہ خالدی، سابق اسسٹنٹ مصورحسین موجود تھے۔
ڈائریکٹر ریسرچ پی سی سی سی ڈاکٹر تصور حسین ملک کی جانب سے سابق اکاؤنٹ آفیسر پی سی سی سی غلام محمد لغاری کویادگاری شیلڈ اور تحائف دیے، اور مستقبل میں ان کی صحت وتندرستی سے خوشیوں بھری لمبی زندگی کی دعا کی، اور انہین ادارہ کے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔




















