Breaking NewsSportsتازہ ترین
پاکستان کے کرکٹ سٹارز ملتان سٹیڈیم میں جگمگائیں گے
پاکستان کے کرکٹ سٹارز ملتان سٹیڈیم میں جگمگائیں گے، اور 28مارچ سے شیڈول پاکستان ون ڈے کپ کی سیمی فائنلسٹ اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرنیوالی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے ۔
سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق پی سی بی کے زیراہتمام 28 اور 30مارچ کو سیمی فائنل میچز اور یکم اپریل کو ملتان سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے فائنل میچ کے موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ میدان کے دروازے تماشائیوں کے مفت داخلہ کیلئے کھول دیئے گئے ہیں۔
تاہم تماشائیوں کو کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھنا ہو گا، اور میچز سے لطف اندوز ہوتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی آئی سی سی ڈسپلن پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔


















