Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آئی سی سی رینکنگ :پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن

آئی سی سی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ کے مطابق بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی بھی بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہیں ، جبکہ پاکستان کے فخر زمان کا 12 واں نمبر ہے۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور انگلینڈ کے کرس ووکس ایک درجے ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ون ڈے رینکنگ میں 14 واں نمبر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹسمینوں کی رینکنگ میں بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے ،جبکہ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم تیسرے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے آل راونڈرز کی رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر ہیں ،جبکہ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button