Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سری لنکا میں سیاسی کشیدگی: پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ

سری لنکا میں سیاسی کشدگی کی وجہ سے وہاں دورے پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق ان دنوں سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ،جس کی وجہ سے سری لنکن حکام نے کولمبو میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔

سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان کرکٹ ٹیم کاہفتے کے روز کولمبو میں ہونے والا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر احسن افتخار کا کہنا ہے کہ ‘کولمبو میں سیاسی کشیدگی کی وجہ سے جمعے کے روز حکام کی جانب سے کرفیو نافذ کرنے کے باعث قومی ٹیم کا ہفتے کے روز ہونے والا ٹریننگ سیشن منسوخ کیا گیا ہے’۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button