Breaking NewsSportsتازہ ترین
قومی کرکٹ ٹیم جمعہ کو پاکستان پہنچے گی

قومی کرکٹ ٹیم 25 اگست بروز جمعرات کو ویسٹ انڈیز سے وطن واپس روانہ ہوگی۔
قومی اسکواڈ مقامی وقت کے مطابق شام بجے جمیکا سے براستہ لندن لاہور کے لیے اپنے سفر کا آغاز کرے گا، قومی اسکواڈ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 12:50 بجے لاہور پہنچے گا۔
چار کھلاڑی بیٹسمین اظہر علی، لیگ اسپنر یاسر شاہ، فاسٹ باؤلرز محمد عباس اور نسیم شاہ وطن واپس نہیں آئیں گے۔
یاسر شاہ اور نسیم شاہ کیریبین پریمیئر لیگ میں شرکت کے لئے کچھ دیر بعد انٹیگا روانہ ہوجائیں گے، محمد عباس اور اظہر علی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے لندن میں قیام کریں گے۔



















