Breaking NewsSportsتازہ ترین
پاکستان اور انگلینڈ ٹیموں کی مختصر پریکٹس
پاکستان انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی پریکٹس مختصر کردی گئی ۔
پاکستان اور انگلش ٹیم کی آج ہونے والی پریکٹس کا دورانیہ 10 بجے سے ایک بجے تک رکھا گیا تھا مگر یہ پریکٹس اوقات مختصر کردئیے گئے۔
ساڑھے گیارہ بجے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اپنے پیڈ کھولنے شروع کردئیے اور کول ڈاون کا عمل شروع کردیا۔
تمام کام اس قدر عجلت میں کیا گیا کہ پریس کانفرنس بھی ساڑھے 12 بجے تک ختم کرکے ٹیموں کو روانہ کردیا گیا۔